انٹرمیڈیٹ: پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز

image
کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس ، آرٹس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کالجز بھیج دیئے گئے ہیں، ریگولر امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈز اپنے متعلقہ کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پرائیویٹ امیدوار جنہوں نے اس دوران اپنی رہائش تبدیل کرلی ہے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز امتحانی فارم میں درج کیئے گئے پتوں سے وصول کرلیں جبکہ ایسے پرائیویٹ امیدوارجنہیں بروز جمعہ 24اپریل 2015ء تک ان کے ایڈمٹ کارڈز وصول نہیں ہوں وہ بروز ہفتہ 25 اپریل 2015ء سے اپنے رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسید ،میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹوکاپی اور پاسپورٹ سائز تصویر کے ساتھ بورڈ آفس سے اپنے ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ریگولر امیدواروں اور ایکس اسٹوڈنٹس کے کسی اعتراض کی وجہ سے روکے گئے ایڈمٹ کارڈ یا ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کیلئے دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست ضروری ہوگی۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ طلباء کی سہولت کیلئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ بروز ہفتہ 25اپریل اور بروز اتوار 26 اپریل کو بھی کھلا ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.