انٹرمیڈیٹ امتحانات: امتحانی مرکز کوتبدیل کرنے کا فیصلہ

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میمن گوٹھ ملیر میں ہونے والے نقل کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس امتحانی مرکز کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول حاجی ناتھو ملیر کو نیا امتحانی مرکز بنادیا ہے جس میں وہ تمام امیدوار اپنے باقی رہ جانے والے پرچوں کے امتحان دیں گے جن کا امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مراد میمن گوٹھ تھا۔ اس ضمن میں بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے امتحانی مرکز میں صبح اور شام دونوں شفٹوں میں شیڈول کے مطابق امتحان ہوگا۔ پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئے امتحانی مرکز میں نیا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ نیا امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول مراد میمن گوٹھ سے قریب ترین تعلیمی ادارہ ہے تاہم اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے پیر 4 مئی کو ہونے والے امتحان کے لئے خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا ہے تاکہ پہلے دن تمام امیدواروں کو پرانے امتحانی مرکز سے نئے امتحانی مرکز تک پہنچایا جاسکے۔ اس ضمن میں اتوار کے دن بھی انٹربورڈ میں امتحانات سے متعلق اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا جس میں صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ دریں اثناء بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی اور ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے ڈویژنل انتظامیہ او رخصوصاً کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی توجہ سے امتحانات میں نقل کو ختم کرنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.