انٹرمیڈیٹ: امتحانی فارمز جمع کرانے کی خصوصی تاریخ

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے کامرس ریگولراور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند ایسے امیدواروں کے لئے امتحانی فارمز جمع کرانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو اپنے انرولمنٹ فارم یا رجسٹریشن فارم جمع کراچکے ہیں۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق دونوں گروپس کے پرائیویٹ امیدوارا پنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 5 مئی 2015ء سے بروز جمعرات 7مئی 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے ہدایت کی ہے کہ تمام امیدوار اپنے امتحانی فارمز کے ساتھ اپنی میٹرک کی مارکس شیٹ اور انرولمنٹ یا رجسٹریشن کی فوٹو کاپی ضرور لگائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.