کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: مارکس شیٹس کا اجرا

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت آرٹس ریگولر، ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں، کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 7 جولائی 2015ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے جبکہ آرٹس پرائیویٹ کی مارکس شیٹس امیدواروں کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2015ء کے کامرس گروپ کے پرنسپل آف کامرس اور سائنس جنرل گروپ کے کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل بروز منگل 7جولائی 2015ء صبح ساڑھے دس بجے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں شروع ہورہا ہے۔متعلقہ مضامین کے ٹیچرز جو کاپیاں جانچنے کے لئے طے شدہ اہلیت پر پورا اترتے ہوں وہ فوری طور پر رجوع کریں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.