کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: مارکس شیٹس اور اسکروٹنی فارم

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ بارہویں جماعت ہیومنیٹیز ریگولر و پرائیویٹ، ہوم اکنامکس، اسپیشل اسٹوڈنٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز منگل 14جولائی 2015ء سے بروز پیر 17اگست 2015ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت ہیومنیٹیز ریگولر، ہوم اکنامکس، اسپیشل اسٹوڈنٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے سالانہ امتحانات کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں جب کہ ہیومنیٹیز پرائیویٹ کے اُمیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کردی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.