میٹرک بورڈ کراچی: از سر نو الحاق کے لیے درخواست فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

image
مسز حور مظہر، سیکریٹری بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق بحوالہ پریس نوٹیفیکیشن نمبرBSE/I.R./1068 مورخہ ۵ مئی ۲۰۱۵ بورڈ سے الحاق شدہ تمام سکینڈری اسکولوں کے سربراہان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ چیئرمین بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے اسکولوں کے سربراہان کی سہولت کے لیے ازسر نو بورڈ سے الحاق کے لیے درخواست فارم جمع کروانے برائے 2015-2016کے لیے مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق توسیع کردی ہے۔عام فیس برائے ازسر نو الحاق مبلغ 5,625=/ =/(بغیر لیٹ فیس) ۳۱اگست ۲۰۱۵ تک ، بمعہ 1000روپے لیٹ فیس یکم ستمبر ۲۰۱۵ تا ۳۰ ستمبر۲۰۱۵، بمعہ ۰ ۲۵۰ لیٹ فیس کے ساتھ یکم اکتوبر ۲۰۱۵ تا ۳۰اکتوبر ۲۰۱۵ ، بمعہ ۳۵۰۰ لیٹ فیس کے ساتھ یکم اکتوبر ۲۰۱۵ تا ۳۱اکتوبر۲۰۱۵،بمعہ ۳۵۰۰ لیٹ فیس کے ساتھ ۲ نومبر ۲۰۱۵ تا ۳۰ نومبر ۲۰۱۵ اور ۵۰۰۰ لیٹ فیس کے ساتھ یکم دسمبر ۲۰۱۵ تا ۳۱دسمبر۲۰۱۵ ۔سابقہ سالوں کے الحاق کو از سر نو الحاق کرنے کی فیس 14500(فی سال)برائے سال 2014-2015تک۔

پے آرڈر برائے پہلی بار الحاق بمعہ لیٹ فیس (اگر لاگو ہو تو) سیکریٹری ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نام ہونے چاہیں۔ پے آرڈر کی پشت پر اسکول کی مہر کا لگانالازمی ہے۔ یہ فارم بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن میں جمع ہوں گے۔ فیس کی رسید کی فوٹو کاپی درخواست برائے الحاق ٖفارم کے ساتھ منسلک ہوئی چاہیے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.