میٹرک بورڈ کراچی کا اہم اعلان

image

میٹرک بورڈ کراچی: نہم جماعت کے انرولمنٹ اور نہم و دہم جماعت کے پرمیشن اور

رجسٹریشن فارمز ،(ریگیولر و پرائیویٹ) اور کمبائنڈ(جماعت نہم و دہم) جمع کرانے کا

شیڈول جاری کردیا گیا۔

اس سال سے تمام انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور پرمیشن کارڈ ز کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق نہم جماعت

کے انرولمنٹ اور نہم و دہم جماعت کے پرمیشن اور رجسٹریشن فارمز ، (ریگیولر و

پرائیویٹ) اور کمبائنڈ(جماعت نہم و دہم) جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔۔ جس کی

تفصیلات درج ذیل ہے۔3اگست 2015سے 2ستمبر 2015بغیر لیٹ فیس، 3ستمبر سے 11ستمبر

100روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 14ستمبر سے 23ستمبر200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 28ستمبر سے 9

اکتوبر300روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 12 اکتوبر سے 22اکتوبر 600روپے لیٹ فیس کے ساتھ،

26اکتوبر سے 06نومبر1200لیٹ فیس کے ساتھ ، 10نومبر سے 17نومبر 1500لیٹ فیس کے ساتھ،

18نومبر سے 30نومبر 2000لیٹ فیس کے ساتھ ، یکم دسمبر2015سے امتحانی فارم کے جمع

ہونے تک 2500روپے ۔

یہ فارمز نیشنل بنک، حبیب بنک ، عسکری کمرشل بنک اور یونائیٹڈبنک بورڈ آفس بوتھ پر

دستیاب ہونگے یہ فارمز بورڈ کے ایگزامینیشن اسٹورسے بھی دستیاب ہونگے جو اسکول کے

سربراہ کا جاری کردہ اتھارٹی لیٹر دکھاکر سیکریٹری کے نام پے آرڈر کے ذریعے حاصل

کیے جاسکتے ہیں جس پر اسکول کی اسٹیمپ ہونا لازمی ہے۔

انرولمنٹ فارمز مکمل طور پر ہدایات کے مطابق نومینل رول ، فیس اسٹیٹمنٹ اور اسکے

ساتھ بور ڈ سے جاری موجودہ (Renewal / Recognition) کے (Attested)لیٹر جو کہ

2015-2016تک کارآمد ہوساتھ منسلک کرکے بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن کمرہ نمبر چار میں

بذریعہ پے آڈر جس کے پیچھے اسکول کی اسٹیمپ لگا کر بنا م سیکریٹری بورڈ آف سیکنڈری

ایجوکیشن کراچی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.