کراچی میٹرک بورڈ: 1198 اسکروٹنی فارم کا فیصلہ

image
کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈکے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ اب تک وصول ہونے والے اسکروٹنی کے 1300 کیسز میں سے 1198کیسز کی جانچ کے بعد متعلقہ طلبہ کو ان کے رہائشی پتے پر مطلع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بقایا کیسز بھی دودن میں مکمل کرلئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سینئر اساتذہ ، ہیڈ ایگزامینر اور ڈپٹی ہیڈ ایگزامینر پر مشتمل ہر مضمون کی کمیٹی نے دن رات کام کرکے ان کیسز کی جانچ کی ہے ۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے مزید کہا کہ جن طلبہ نے حاضری شیٹ پر اپنے رول نمبر درست درج نہیں کئے تھے جس کی وجہ سے انہیں غیر حاضر بتایا گیا تھا ان کے نمبرز بھی اسکروٹنی کے بعد درست کردیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح جن دس اسکولوں نے 800 امیدواروں کے فزکس کے پریکٹیکل کی کاپیاں نہیں جمع کی تھیں ان کے پریکٹیکل کے نمبرز مارکس شیٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح تمام امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے تعلیمی اداروں میں 18 اگست سے جاری کی جائیں گی۔ اور ٹاؤن کے حساب سے ان کے جاری کرنے کا شیڈول بھی ۱۷ اگست تک جاری کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سائنس اور جنرل گروپ کے تمام ریگولر امیدوار اپنی مارکس شیٹ اپنے تعلیمی اداروں سے حاصل کرسکیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے رہائش کے پتوں پر ارسال کی جارہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضمنی امتحانات کے فارم 25اگست کے بعد سے وصول کئے جائیں گے۔ جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.