میٹرک بورڈ: سالانہ و ضمنی امتحانات ۲۰۱۳ کے سرٹیفیکٹ تیار

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے اعلامیہ کے مطابق

پکا / اوریجنل سرٹیفیکیٹ برائے سالانہ و ضمنی امتحانات ۲۰۱۳ کے سرٹیفیکٹ تیارہوچکے

ہیں جومندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق تعلیمی اداروں کو جاری کئے جائیں گے۔

۱۷ تا ۱۸ اگست ۲۰۱۵ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، ۱۹ تا ۲۰ اگست ۲۰۱۵ لیاقت

آباد،گلشن اقبال،جمشید ٹاؤن،

۲۱تا ۲۴اگست ۲۰۱۵ صدر ، لیاری،۲۵تا ۲۶اگست ۲۰۱۵ کیماڑی، سائٹ، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن

۲۷ تا ۲۸اگست ۲۰۱۵ لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، ملیر ، بن قاسم،گڈاپ۔

یہ سرٹیفکیٹ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہ بذات خود یا اپنے سنیئر ٹیچر /

کلرک اتھارٹی لیٹر کے ساتھ کمرہ نمبر ۲۳، گراؤنڈ فلور، بلاک بی سے صبح ۳۰۔۹ تا

دوپہر ایک بجے تک پیر تا جمعرات اور جمعہ کے دن دوپہر ۱۲بجے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ان

سرٹیفیکٹ کے اجراء کے لیے طلبا و طالبات سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی۔

سرٹیفکیٹ ۲۹فروری ۲۰۱۶ تک لازمی وصول کر لیے جائیں۔ اس کے بعد لیٹ فیس وصول کی جائے

گی۔ جو سنیئر ٹیچریا کلرک سرٹیفکیٹ وصول کریں گے ان کے پاس اصل شناختی کارڈ اور اس

کی تصدیق شدہ نقل ہونا لازمی ہے۔ کمپیوٹرائزڈ لسٹ کے مطابق جن طلباء و طالبات کے

سرٹیفیکیٹ پر اعتراضات ہوں گے وہ اعتراضات دور کرنے کے بعد متعلقہ طلبا و طالبات کو

جاری کیے جائیں گے جس کے لیے اصل ایڈمٹ کارڈ برائے کلاس نہم و دہم، اصل انرولمنٹ

کارڈ اور مارک شیٹ پیش کرنا لازمی ہے ۔ کسی بھی ریگولر یا سابق امیدوار کو سرٹیفیکٹ

کے لئے حصول کے بورڈ آفس آنے کی ضرورت نہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.