دہم سائنس و جنرل گروپ کی مارکس شیٹس تیار

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کے اعلامیہ کے مطابق

جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر برائے امتحانات ۲۰۱۵ کی مارکس شیٹس تیار ہوچکی

ہیں جو مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق جاری کی جائیں گی:

۱۸ ؍ اگست ۲۰۱۵ نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد ۱۹؍ اگست ۲۰۱۵ ،گلشن

اقبال،جمشید ٹاؤن،شاہ فیصل ٹاؤن،۲۰؍اگست ۲۰۱۵ ملیر، بن قاسم، لانڈھی ، کورنگی،

۲۱؍اگست ۲۰۱۵ صدر، لیاری ، کیماڑی، ۲۲؍ اگست ۲۰۱۵ بلدیہ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، گڈاپ۔

یہ مارکس شیٹس بورڈسے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہ بذات خود یا اپنے سینئرٹیچر کے

ذریعے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مندرجہ بالا دی گئی تاریخوں کے مطابق صبح ۳۰۔۹ تا شام

۵بجے تک بغیر کسی وقفے کے حاصل کر سکتے ہیں۔

جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ کے پرائیویٹ امیدواراپنی مارکس شیٹس بورڈ آفس کے

گراؤنڈ فلور پر قائم کردہ کاونٹرز پر اپنے اصل ایڈمٹ کارڈ دکھار کر مندرجہ

بالاشیدول کے مطابق حاصل کر سکتے ہیں۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.