بی اے کے امتحانات کے نتائج

image

جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولر سال دوم اور (سال اول و دوم باہم) سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق امتحانات میں بی اے، ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی سدرہ شاہد بنت شاہد اقبال سیٹ نمبر568860نے 817نمبر کے ساتھ پہلی جبکہ گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد کی روزینہ مقصود بنت مقصود الرحمن سیٹ نمبر 567738نے 764نمبر کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ کالج فار ویمن شاہراہ لیاقت کی میمونہ محمد بنت قاری محمد سیٹ نمبر 569560 نے 760نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں کل 7045طلبا و طالبات شریک ہوئے،689طلبہ کو فرسٹ، 2028کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 06طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 38.68فیصد رہا۔ -


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.