کراچی میٹرک بورڈ٬ نویں جماعت کے امتحانی فارمز کا شیڈول

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کے

ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و

پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کا

شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 15؍اکتوبر سے 13؍ نومبر

2015بغیر لیٹ فیس، 16نومبرسے 30نومبر2015سو روپے لیٹ فیس، یکم دسمبر سے

11دسمبر2015دو سو روپے لیٹ فیس، 14دسمبر سے 23دسمبر2015پانچ سو روپے لیٹ

فیس، 28دسمبر سے 08جنوری 2016آٹھ سو روپے لیٹ فیس، 11جنوری سے 15جنوری

2016بارہ سو روپے لیٹ فیس، 18جنوری سے 22جنوری 2016پندرہ سو روپے لیٹ فیس

اور 25جنوری سے 29جنوری 2016 اٹھارہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ ، امتحانی

فارمز نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے 13اکتوبر 2015سے دستیاب ہوں گے۔

 

یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور سے بھی دستیاب ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے

نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے

ہیں۔سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز بورڈ ہذا کے اکائونٹ سیکشن

میں جمع ہوں گے، ان فارمز کے ساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی

فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔ پرائیویٹ طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز

مندرجہ بالا بینکوں، بوتھ میں جمع ہوں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی

جاتی ہے کہ فارمز کو جمع کروانے کیلئے طلبہ و طالبات کو انفرادی طور پر

بورڈ نہ بھیجا جائے بلکہ تمام طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ وہ

خود جمع کروائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.