کراچی: 3 دسمبر کو اسکولوں میں تعطیل٬ پرچے ملتوی

image

کراچی(نیٹ نیوز) صوبائی محکمہ

تعلیم کی اسٹیرننگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ

جمعرات 3دسمبر کو صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں و کالجوں میں

تعطیل ہوگی جب کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد

زئی کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری نے اعلان

کیا ہے کہ3دسمبر 2015کو فزکس کا ہونے والا عملی امتحان 8؍دسمبرکو لیا جائے

گا۔

 

دریں اثنا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور

مقامی حکومتوں کے انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء

کے3،4اور5دسمبرکو ہونیوالےپرچے ملتوی کرکے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

ہےبورڈ کے مطابق ، 3دسمبر کو ملتوی ہونے والے پرچے ہفتہ12دسمبر کو ملتوی

ہونے والے پرچے14دسمبر کو اور ہفتہ5دسمبر کو ملتوی ہونے والے

پرچےمنگل15دسمبر 2015ء کو لیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.