خواجہ سعد رفیق کی سرکاری ٹی وی کی اینکر کیساتھ خفیہ شادی

image

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی اخبار جہان پاکستان نے دعویٰ کیاہے کہ سرکاری

ٹی وی کی نیوزاینکر کیساتھ خفیہ شادی کرنیوالے وفاقی وزیرکا نام خواجہ سعد

رفیق ہے جنہوں نے اینکرڈاکٹرشفق حرا کو دلہنیا بنالیاہے ۔ 

 

اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھاکہ لیگی حلقوں میں خواجہ سعد رفیق کی

دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں جن کا علم ہونے پر ان کی پہلی اہلیہ

غزالہ سعد رفیق کیساتھ اختلافات پیداہوگئے ہیں اورخاتون خانہ نے گھر چھوڑنے

کی دھمکی دیدی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پہلی اہلیہ تک یہ خبر کیسے

پہنچی۔

اخبار کے رابطہ کرنے پر خواجہ سعد رفیق کے پرسنل سیکریٹری وقاص نے اس ضمن

میں لاعلمی کا اظہار کردیااور وفاقی وزیر سے رابطے کا مشورہ دیا۔اس کے بعد

خواجہ سعد رفیق کے پرائیویٹ سیکریٹری صہیب نے بتایاکہ وفاقی وزیرمیٹنگ میں

مصروف ہیں تاہم ان کی خفیہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، یہ محض

افواہ ہے ۔ 

 


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.