قبرستان میں شرمناک تقریب کا انعقاد

image

بیجنگ (نیوز رپورٹ) چینی لوگ اپنے دنیا سے رخصت ہوجانے والے پیاروں اور

بزرگوں کی یاد میں ایک خصوصی تہوار کنگ منگ جائی (قبروں کی جھاڑ پونچھ کا

دن) مناتے ہیں۔ اس تہوار کو ماضی میں نہایت سنجیدگی سے منایا جاتا تھا اور

لوگ قبرستان جاکر صفائی ستھرائی کا کام کرتے تھے اور اپنے پیاروں کی قبروں

پر دعا کرتے تھے، لیکن جدید دور کے چین میں یہ تہوار قبرستان میں فحش رقص و

موسیقی کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس بار بھی کنگ منگ جائی تہوار پر

ایسے رنگین مناظر جابجا دیکھنے میں آئے جن کا قبرستان میں تصور کرنا ناممکن

ہے۔

چینی سوشل میڈیا پر ایک قبرستان میں منعقد ہونے والی ایک ایسی ہی ’دعائیہ تقریب‘ کی

تصاویر گرد ش کررہی ہیں۔ یہ تصاویر ان پانچ دلکش خواتین کی ہیں جو مرنے والوں کو

خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قبرستان آئیں۔ انہوں نے انتہائی مختصر لباس زیب تن

کررکھا تھا اور قبرستان میں بلند میوزک چلا کر انتہائی فحش ڈانس کرتی رہیں۔ اس موقع

پر سینکڑوں لوگ موجود تھے جو ان کا بیہودہ ڈانس دیکھ کر اپنے اپنے پیاروں کو خراج

تحسین پیش کرتے رہے۔ 

اس واقعے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد روایت پسند چینیوں نے سخت غصے اور افسوس کا

اظہار کیا ہے اور اس نئے رجحان کو اپنے بزرگوں کی قبروں کی توہین قرار دیا ہے۔

اگرچہ روایتی خیالات والے چینیوں کی طرف سے اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے،

مگر چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی نسل میں یہ رجحان بڑھتا جارہا ہے اور ہر سال

قبروں پر ناچنے کے واقعات کی تعداد میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ نظر آ رہا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.