پاکستانی اداکارہ کا خطرنا ک ترین شوق، مردوں کو بھی پیچھے

image

(ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے نیا شوق پال لیا ہے جس پر ان کے

تمام دوست اور رشتہ دار بھی حیران ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رابی پیر

زادہ گزشتہ روز لاہور کے نواحی علاقوں میں خطرناک سانپوں کو تلاش کرتی

رہیں۔ ان کی ٹیم نے کئی سانپ بھی پکڑے جن کے بعد رابی پیرزادہ نے ان

سانپوں کے ساتھ تصاویر بنا کر فوری سوشل میڈیا پر بھی جاری کر دیں۔ اس

بارے میں رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ مجھے شروع ہی سے ایسے خطرناک کام

کا شوق رہا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ آج کے دور میں انسانوں سے سانپ بہت

اچھے ہیں کیونکہ ایسے بھی ہم سب نے اپنی آستینوں میں بہت سے سانپ پال

رکھے ہیں۔ رابی پیر زادہ لاہور کے نواحی علاقے میں زہریلے سانپوں کے

شکار کیلئے نکل پڑیں۔ ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ نے گلوکاری اور

اداکاری کے ساتھ خطرناک سانپوں کا شکار کرنے کا شوق پال لیا ہے اور اسی

سلسلہ میں وہ چند سپیروں کے ہمراہ لاہور کے ایک نواحی علاقے میں

انتہائی زہریلے سانپ کے شکار کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.