کھیل کے میدان سے پا کستان کیلئے شاندار خبر۔۔۔۔

image

ایپوہ(ویب ڈیسک )اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو 1-4 سے

شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ملائشیا کے شہر ایپوہ

میں جاری 25ویں اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے جاپان کو ایک کے

مقابلے میں 4 گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے ارسلان قادر نے 2،

رضوان علی اور علی شان نے ایک ایک گول کیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے

پہلے کوارٹر میں دفاعی کھیل کا مظاہرہ کیا گیا لیکن دوسرے ہاف کے 20ویں

منٹ میں علی شان نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی اور 4 منٹ بعد ہی

رضوان علی نے ایک اور گول داغ کر سبقت کو دو درجے تک بڑھا دیا، تھوڑی

ہی دیر بعد جاپان کو پنالٹی کارنر ملا لیکن شوتا یانادا گول کرنے میں

ناکام رہے، اس طرح دوسرے کوارٹر کے اختتام تک گرین شرٹس کو جاپان پر

0-2 کی برتری حاصل تھی۔ کھیل کے تیسرے کوارٹر کے 48ویں منٹ میں

جاپان کو ایک اور پنالٹی کوارٹر ملا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے

شوتا یانادا نے بغیر کوئی غلطی کئے گیند کو جال میں پہنچا دیا جس کے

بعد گرین شرٹس کی جانب سے مخالف ٹیم کے کورٹ پر پے درپے حملے کئے گئے

جس میں ارسلان قادر کو کامیابی ملی اور انہوں نے گول کر کے ٹیم کا

اسکور 1-3 کردیا۔ کھیل کے اختتام سے 3 منٹ قبل ارسلان قادر نے ایک اور

گول داغ کر ٹیم کا اسکور 1-4 تک پہنچا دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار

رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے ارسلان قادر نے جاپان کے خلاف 2 اور مجموعی

طور پر ایونٹ میں 6 گول کئے۔ پاکستان نے ایونٹ میں اپنے 6 میچز

میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح پانچویں پوزیشن کے لئے گرین

شرٹس کا مقابلہ کل ہوگا۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.