اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور مختلف امتحانی فارم

image

کراچی ۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ

راشد نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم

باہم کے آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن،

بینیفٹ کیسز ،ایڈیشنل سبجیکٹس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ

امتحانات برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کیلئے امتحانی فارم

جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام

کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ

سیکشنوں سے تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے

بعدبروز منگل 3 مئی سے بروز جمعہ 6مئی 2016ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے

ساتھ انٹربورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں،امتحانی فارمز کے ساتھ مارکس شیٹ

اور انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا ضروری ہوگی۔ طلباء اپنے

امتحانی فارم بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک کی برانچ میں جبکہ طالبات بورڈ

کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروائیں گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.