محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر
میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ موسمِ گرما
کی تعطیلات 19 مئی سے 24 جولائی تک ہوں گی-
اسکولوں میں قبلِ از وقت یہ تعطیلات گرمی کی شدت کے پیشِ نظر دی گئی ہیں
جبکہ اس سے قبل ہر سال موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے کیا جاتا
اور یہ 31 جولائی تک جاری رہتی تھیں-
ان تعطیلات کا فیصلہ سندھ کے وزیرِ تعلیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے-