ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے پرائیویٹ
نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2017کیلئے رجسٹریشن اور پرمیشن
فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے
طلباء و طالبات سے کہا ہے کہ وہ 27جون سے 29جولائی 2016 تک بغیر لیٹ فیس کے
رجسٹریشن اور پرمیشن فارم نیشنل بینک آف پاکستان، عسکری بینک، یونائیٹڈ
بینک، حبیب بینک، بورڈ آفس بوتھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں واضح
کیا گیا ہے کہ 29جولائی کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول
کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع
نہیں کی جائے گی۔