کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری

اسکول سرٹیفکیٹ سال دوئم(دسویں کلاس، سائنس گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے

سال 2016 کے نتیجہ کا اعلان جمعہ 5اگست کو 3بجے ثانوی تعلیمی بورڈ کے

کانفرنس ہال میں کیا جائے گا جہاں ان امتحانات میں اول، دو ئم اور سوئم آنے

والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات کے ساتھ عبدالستار ایدھی یادگاری شیلڈ

بھی دی جائے گی جبکہ اول آنے والے امیدوار کو 50ہزار روپے کا چیک ، دوئم کو

30ہزار اور سوئم آنے والے کو 20ہزار روپے کی رقم کا چیک دیا جائے گا۔ اس

تقریب کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر سپر اسٹار معین خان ہوں گے جبکہ

تقریب کی صدرات ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کریں

گے۔ یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.