جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) طلباء وطالبات کے انرولمنٹ فارم

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحان برائے سال 2017 جماعت نہم سائنس

و جنرل گروپ (ریگولر) طلباء وطالبات کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ

کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق انرولمنٹ فارم 25جولائی سے 25اگست

2016تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کئے جاسکیں گے یہ تمام فارمز اسکولوں کے

سربراہان اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ سیکرٹری

بورڈ کے نام پے آرڈر کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ انرولمنٹ فارمز بورڈ آفس

کے ایگزامینیشن اسٹور سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ یہ فارمز نیشنل بینک،

حبیب بینک، عسکری، بینک ،یونائیٹڈ بینک پر بھی دستیاب ہوں گے اس ضمن میں

واضح کیا گیا ہے کہ25اگست 2016 کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم

وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی

توسیع نہیں کی جائے گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.