انٹربورڈ کراچی: پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس اور این ای ڈی یونیورسٹی کو خط

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کو

انٹربورڈ کراچی سے پری انجینئرنگ گروپ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی

مارکس شیٹس جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ انٹربورڈ

کراچی نے ایک خط کے ذریعے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کو مطلع کیا ہے کہ

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات

2016ء کے نتائج کا اعلان اسی ہفتے یا عید کے بعد آنے والے پہلے ہفتے میں

کرنے جارہا ہے جبکہ مارکس شیٹس کا اجراء نتائج کے اعلان کے چھ روز کے اندر

کردیا جائے گا، لہٰذا انٹربورڈ کراچی پری انجینئرنگ گروپ میں کامیاب ہونے

والے وہ امیدوار جنہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے فارم جمع

کروائے ہیں ان کیلئے مارکس شیٹس جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کی

جائے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان

گورنمنٹ آف سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دی گئی 15 ستمبر کی تاریخ سے

قبل کیا جارہا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.