بارہویں جماعت کے مختلف گروپس کے نتائج کا اعلان

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ ،خصوصی

امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے

نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

پچھلے امتحانات کے نتائج کی طرح اس بار بھی لڑکیوں کا پلڑا بھاری رہا، آرٹس

ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ میں تینوں پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کیں البتہ

خصوصی امیدواروں کے امتحانی نتائج میں لڑکوں نے پوزیشنیں حاصل کیں۔ نتائج

کے مطابق آرٹس ریگولر گروپ میں تینوں پوزیشنیں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی

طالبات نے حاصل کیں۔ آرٹس ریگولر میں پہلی پوزیشن حافظہ اثنا صدیقی بنت

غلام حسین رول نمبر 764861 نے گیارہ سو میں سے 945 نمبرز اے ون گریڈ لے کر

حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن حافظہ ہانیہ وقاص بنت وقاص بن یوسف رول نمبر

764862 نے 942 نمبرز اے ون گریڈ اور تیسری پوزیشن حافظہ لبابہ مستقیم بنت

مستقیم شاہ رول نمبر 764864 نے 930 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی۔ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ میں پہلی

پوزیشن اریبہ سہیل بنت سہیل اے اسلم رول نمبر 308028 نے گیارہ سو میں سے

863 نمبرز اے گریڈ لے کرحاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن ماریہ اعظم خان بنت محمد

اعظم خان رول نمبر 301254 نے 833 نمبرز اے گریڈ لے کر اور تیسری پوزیشن

مریم بنت رب نواز رول نمبر 302095 نے 29 8نمبرز اے گریڈ لے کر حاصل کی۔ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان کرتے

ہوئے بتایا کہ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آئی ڈی اے ریو

کالج فار ڈیف کے طالب علم فہد ولد جمیل احمد رول نمبر 790002 نے گیارہ سو

میں سے 992 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی، دوسری پوزیشن آغوش اسپیشل

چلڈرن ہائیر سیکنڈری اسکول کے ثاقب علی ملاح ولد کریم بخش ملاح رول نمبر

790083 نے 987 نمبرز اے ون گریڈ لے کراور تیسری پوزیشن دیوا ہائیر سیکنڈری

اسکول کے حمزہ عبدالرشید ولد عبدالرشید رول نمبر 790035 نے 985نمبرز اے ون

گریڈ لے کر حاصل کی۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ

آرٹس ریگولر کے امتحانات میں گیارہ ہزار ایک سو گیارہ امیدواروں نے

رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 10940 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے

4347 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.73 فیصد رہا۔ ان

امتحانات میں پانچ امیدواروں نے اے ون گریڈ، 144 نے اے گریڈ، 780 نے بی

گریڈ، 1761 نے سی گریڈ، 1525 نے ڈی گریڈ اور 132 امیدواروں نے ای گریڈ میں

کامیابی حاصل کی۔محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ

کے امتحانات میں 10214 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 9746 امیدوار

امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4171امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح

کامیابی کا تناسب 42.80 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کوئی امیدوار بھی اے ون

گریڈ حاصل نہیں کرسکا جبکہ 58امیدوار اے گریڈ، 569 نے بی گریڈ، 1733 سی

گریڈ، 1668 ڈی گریڈ اور 143 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے خصوصی امیدواروں کے نتائج کے حوالے سے

بتایا کہ ان امتحانات میں 94 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات

میں شرکت کی جس میں سے 93 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا

تناسب 98.94 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 49 امیدوار اے ون گریڈ، 41 اے گریڈ

اور تین امیدوار بی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ

ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات میں 29امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی،

28امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی

اس طرح کامیابی کا تناسب سوفیصد رہا۔ ان امتحانات میں چار امیدوار اے گریڈ،

17 بی گریڈ اور 7امیدوار سی گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.