جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل

گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز برائے سال 2017کے جمع کرانے

کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے ناظم امتحانات خالد احسان کے مطابق

سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز بورڈ ہذا کے اکاؤنٹس سیکشن میں

جمع ہوں گے اور ان فارمز کے ساتھ پریکٹیکل سیکشن کے جاری کردہ سوالنامہ کی

فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کے امتحانی

فارمزمتعلقہ بینکوں میں جمع ہوں گے ۔تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے

سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارمز نیشنل

بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس

بوتھ سے03اکتوبر 2016سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور

پر بھی دستیاب ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے

آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔بعد ازاں امتحانی فارمز بغیر لیٹ فیس

کے 3اکتوبر سے 11نومبر2016 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں اس کے بعد لیٹ فیس کے

ساتھ امتحانی فارمز وصول کئے جائیں گے جس کی تفصیل مندرج ذیل ہے۔14نومبر سے

30نومبر تک سو روپے ،یکم دسمبر سے 16دسمبر تک دو سو روپے ،19دسمبر سے

30دسمبر 2016تک پانچ سو روپے،2جنوری سے6جنوری 2017تک آٹھ سو روپے،9جنوری سے

13جنوری تک بارہ سو روپے ، 16جنوری سے 20جنوری تک پندرہ سو روپے اور

23جنوری سے 27جنوری 2017 تک اٹھارہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارمز

جمع کئے جائیں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارمز کو

جمع کروانے کیلئے طلبہ و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے بلکہ

تمام طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ وہ خود جمع کروائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.