کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ تمام گروپس کیلئے ضمنی امتحانات کے فارمز

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ

کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس

کیلئے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں

کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ

پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ، کامرس

ریگولر،کامرس پرائیویٹ،آرٹس ریگولر،آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس

سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹس کے ضمنی امتحانات

برائے 2016ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی

فارم آج بروز جمعرات 6اکتوبر 2016ء سے بروز پیر 24 اکتوبر 2016ء تک اپنے

متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی

فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں

واقع بینک برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ

تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز منگل

25اکتوبر اور بروز بدھ 26اکتوبر 2016ء کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے

اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ناظم امتحانات کا کہناتھا کہ جو امیدوار

مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 25اکتوبر سے

28اکتوبر تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 31 اکتوبر سے 3 نومبر تک 500 روپے

لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 4نومبر سے 8نومبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ

اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے

مزید بتایا کہ مذکورہ بالا تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے

ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے متعلقہ کالجوں کو جاری کردی گئی ہیں

جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر

روانہ کردی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.