کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: انرولمنٹ فارم کی آخری تاریخ میں توسیع

image

کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی

نے کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں

میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے

کہا کہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25اکتوبر کو ختم ہورہی تھی

جسے بڑھا کر 31اکتوبر کردیا گیاہے، تمام کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ

31اکتوبر تک تمام داخلے مکمل کر کے اپنے انرولمنٹ فارم متعلقہ سیکشن سے

تصدیق کے بعد انٹربورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ محمد عمران

خان چشتی نے بتایا کہ انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے کالج کی داخلہ سلپ کی

ضرورت نہیں ہے، طالب علموں نے بینک میں جو داخلہ فیس جمع کروائی تھی اس کا

واؤچر بھی جمع کرایا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے انرولمنٹ فارم میں دیئے گئے

مخصوص کالم میں پرنسپل کا طالب علم کی داخلے کی تاریخ لکھ کر تصدیق کرنا

ضروری ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.