نویں جماعت کے جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ سال 2016 کے نتائج

image

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے نویں

جماعت کے جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ امتحانات سال 2016کے نتائج کا اعلان

کر دیا۔ نتائج کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں15ہزار 539 امیدواروں نے

رجسٹریشن کروائی، 15ہزار200امیدوار شریک ہوئے جبکہ339غیر حاضر رہے۔ مجموعی

طور پر پانچ پرچوں میں 7821، چار پرچوں میں 3827، تین پرچوں میں 1835، دو

پرچوں میں 1044 اور ایک پرچہ میں 420 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ

ایک سے پانچ پرچوں میں 14ہزار947طلبہ و طالبات کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح

جنرل گروپ پرائیویٹ میں ایک سے پانچ پرچوں میں6687 امیدوار کامیاب ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.