کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: ضمنی امتحانات کا شیڈول جاری

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے

ضمنی امتحانات برائے 2016ء کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام گروپس

سائنس پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس

پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے

ضمنی امتحانات 23نومبر سے شروع ہو کر 10 دسمبر 2016ء تک جاری رہیں گے ،تمام

پرچے دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق 23

نومبر 2016ء بروز بدھ کو تمام گروپس کا اردو (لازمی)اور خصوصی امیدواروں کا

انگلش (نارمل) کا پرچہ اول لیا جائے گا۔24 نومبر کو تمام گروپس کا اردو (نارمل)

،انگلش (نارمل) پرچہ دوم اور خصوصی امیدواروں کا انگلش (نارمل)،25نومبر کو

تمام گروپس کا اسلامک ایجوکیشن (لازمی) سوکس اوراخلاقیات کا پرچہ دوم اور

خصوصی امیدواروں کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ اول،26نومبر کو تمام گروپس کا

انگلش (نارمل) انگلش ایڈوانس اور خصوصی امیدواروں کا کمپیوٹر سائنس کا پرچہ

دوم لیا جائے گا۔ 28نومبر کو پری میڈیکل کا باٹنی،سائنس جنرل کا اکنامکس،

کامرس ریگولر اینڈ پرائیویٹ کا اکاؤنٹنگ، ہوم اکنامکس کا فیملی ریلیشن اینڈ

چائلڈ ڈویلپمنٹ، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا اکنامکس، جنرل ہسٹری، اسلامک

اسٹڈیز، آرٹس ریگولر کا سائیکالوجی اور خصوصی امیدواروں کے آؤٹ لائن آف ہوم

اکنامکس کے پرچہ دوم لیے جائیں گے، 29نومبر تمام گروپس کا انگلش (نارمل)،

انگلش (ایڈوانس) پرچہ اول اور خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس

کا پرچہ اول لیا جائے گا،30 نومبر کو پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کا

میتھمیٹکس، ہوم اکنامکس کا ہوم مینجمنٹ، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا

پرنسپل آف کامرس، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا ایجوکیشن، اسلامک ہسٹری،

آرٹس ریگولر کا جیوگرافی، خصوصی امیدواروں کا بریئل اور اردو نارمل کے پرچہ

دوم منعقد ہوں گے۔یکم دسمبر کو سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، پری

میڈیکل کا فزکس ، ہوم کنامکس کا میل مینجمنٹ اینڈ فوڈ پریزرویشن، کامرس

ریگولر اور پرائیویٹ کا اکاؤنٹنگ، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا

اردو(اختیاری)، عربک، پرسین، انگلش، سندھی، میتھمیٹکس اور خصوصی امیدواروں

کے ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے پرچہ اول لیے جائیں گے۔ دو دسمبر کے تمام

گروپس کا پاکستان اسٹڈیزاور خصوصی امیدواروں کا فائن آرٹس کا پرچہ دوم جبکہ

تین دسمبر کو پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کا کیمسٹری، سائنس جنرل کا

اسٹیٹسٹکس، ہوم اکنامکس کا اپلائیڈ آرٹس، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا سوکس،

سوشیالوجی، آرٹس ریگولر کا اسٹیٹسٹکس اور نرسنگ کے پرچہ اول جبکہ خصوصی

امیدواروں کے اسلامک ایجوکیشن کے پرچے لیے جائیں گے۔پانچ دسمبر کو سائنس

گروپ کا فزکس، ہوم اکنامکس کا بائیولوجی اور بیکٹریالوجی، کامرس ریگولر ،پرائیویٹ

کے کمرشل جیوگرافی، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے اردو (اختیاری)، انگلش (اختیاری)

عربک، پرسشین، سندھی (اختیاری)، میتھمیٹکس کے پرچہ دوم اور خصوصی امیدواروں

کے پاکستان اسٹڈیز کے پرچے ہوں گے۔چھ دسمبر کو پری انجینئرنگ، سائنس جنرل

کا میتھ میٹکس، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کے پرنسپل آف اکنامکس کے پرچہ

اول، ہوم اکنامکس کا کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائلز، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے

ایجوکیشن اور اسلامک ہسٹری، آرٹس ریگولر کے جیوگرافی، آؤٹ لائن آف ہوم

اکنامکس ، خصوصی امیدواروں کے بریئلر اور فائن آرٹس کے پرچہ اول لیے جائیں

گے۔سات دسمبر کو پری انجینئرنگ او رپری میڈیکل کا کیمسٹری، سائنس جنرل کا

اسٹیٹسٹکس کے پرچہ دوم، ہوم اکنامکس کا کیمسٹری، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ

کے سوکس، سوشیالوجی، اسٹیٹسٹکس، نرسنگ اور خصوصی امیدواروں کے ہیلتھ اینڈ

فزیکل ایجوکیشن کے پرچہ دوم منعقد ہوں گے۔آٹھ دسمبر کو سائنس پری میڈیکل کا

باٹنی پرچہ اول ، سائنس جنرل کا اکنامکس پرچہ اول، کامرس ریگولر اور

پرائیویٹ کا بزنس میتھمیٹکس، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے اکنامکس، جنرل

ہسٹری، اسلامک اسٹڈیز، سائیکولوجی اور خصوصی امیدواروں کے اسلامک اسٹڈیز کے

پرچہ اول لیے جائیں گے۔نو نومبر کو پری میڈیکل کا زولوجی پرچہ دوم، ہوم

اکنامکس کا فزکس، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پرچہ دوم، کامرس ریگولر اور

پرائیویٹ کا اسٹیٹسٹکس پرچہ دوم، آرٹس ریگولر کے فائن آرٹس، لاجک، ہیلتھ

اینڈ فزیکل ایجوکیشن، کمپیوٹر سائنس اور لائبریری سائنس کے پرچہ دوم جبکہ

خصوصی امیدواروں کا اسلامک اسٹڈیز پرچہ دوم منعقد ہوگا۔ دس دسمبر کو پری

میڈیکل کا زولوجی پرچہ اول، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پرچہ اول، ہوم

اکنامکس کا فوڈ اینڈ نیوٹریشن، کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا پرنسپل آف

کامرس پرچہ اول، آرٹس ریگولر فائن آرٹس ، لاجک، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن،

کمپیوٹر سائنس اور لائبریری سائنس کے پرچہ اول جبکہ خصوصی امیدواروں کے

اردو(نارمل) کا پرچہ اول منعقد ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.