کراچی میٹرک بورڈ: ضمنی امتحانات اور اسکولوں کی فہرست

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ سیکنڈری

اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے

ضمنی امتحانات 2016منگل 8نومبر سے شروع ہورہے ہیں ان امتحانات میں سائنس

اور جنرل گروپ کے 30ہزار 140امیدوار شریک ہوں گے ان میں سائنس گروپ میں

طلبہ و طالبات کی تعداد 27ہزار 240 جبکہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ

امیدواروں کی تعداد 2ہزار 900ہے۔ یہ امیدوار 127امتحانی مراکز میں امتحانی

پرچے دیں گے ان میں سے 71امتحانی مراکز لڑکوں کیلئے اور 56 مراکز لڑکیوں

کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں ان تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ جاری

کر دی گئی ہیں امتحانات صبح کی شفٹ میں ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک

ہوں گے جبکہ دوسری شفٹ میں امتحانات کے اوقات سہ پہر ڈھائی سے ساڑھے پانچ

بجے تک ہوں گے ان تمام امتحانات کیلئے سینٹر سپرنٹنڈنٹ، سینٹرل کنٹرول

آفیسر اور ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین میٹرک بورڈ

ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ ان امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام اور

بیرونی عناصر کی مداخلت کو روکنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ

داروں کو خطوط ارسال کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء ضمنی امتحانات 2016مندرجہ

ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ 8نومبر 2016سندھی سلیس، سائنس اور جنرل

گروپ سندھی نارمل کورس، اردو ادب، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ

اول، 10نومبر انگریزی پرچہ اول سائنس اور جنرل گروپ، تجارتی جغرافیہ،

جغرافیہ اختیاری، ملبوسات و پرچہ بافی، 11 نومبر اسلامیات، اخلاقیات سائنس

اور جنرل گروپ، 12نومبر ریاضی سائنس گروپ، جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ،

بچے کی نشوونما و خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی، 16نومبر علم

بدن و حفظان صحت، شہریت، تاریخ پاک و ہند، غذا و تعذیہ، کمپیوٹر اسٹیڈیز

اختیاری جنرل گروپ، 17نومبر کو کیمیا نظری، اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام،

معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ، 18نومبر کو اردو نارمل، اردو سلیس،

سائنس اور جنرل گروپ،جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، 19نومبر طبیعات نظری،

21نومبر انگریزی پرچہ دوم سائنس اور جنرل گر وپ، اردو ادب، سندھی ادب،

انگریزی ادب، 22نومبر حیاتیات نظری، کمپیوٹر اسیڈیز، سائنس گروپ اور جنرل

سائنس، عربی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری، بریل نظری، فارسی، امور خانہ داری،

23نومبر مطالعہ پاکستان سائنس اور جنرل گروپ جبکہ 24نومبر ریاضی جنرل گروپ

کے پرچے ہوں گے۔ علاوہ ازیں 28نومبر 2016 کو عملی امتحانات کا شیڈول بھی

جاری کر دیا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.