کراچی: میٹرک کے ضمنی امتحانات کا آغاز

image

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ

کراچی کے تحت سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو (میٹرک) سائنس و جنرل ریگولر

اور پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات آج 8نومبر 2016سے شروع ہو رہے ہیں۔ چیئرمین

میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ 71 امتحانی مراکز لڑکوں کیلئے

اور 56مراکز لڑکیوں کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔ امتحانات صبح کی شفٹ میں

9:30بجے سے 12:30بجے تک جبکہ دوسری شفٹ میں امتحانات کے اوقات سہ پہر

2:30بجے سے 5:30بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے

نمٹنے کیلئے پہلے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ پولیس، محکمہ

تعلیم اور میڈیا کے تعاون اور نگرانی کی غرض سے دلائی جانے والی یقین دہانی

پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.