کراچی: جماعت دہم کے امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخ

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ

کراچی نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز

سال 2017کے جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ میٹرک بورڈ کے چیئرمین

ڈاکٹر سعید الدین کی ہدایت کے مطابق ایسے طلباء وطالبات جو گزشتہ سالوں میں

ناکام، امپروومنٹ آف گریڈ ، اضافی پرچے یا دیگر بورڈز کے امتحانات2017 میں

شریک ہونا چاہتے ہیں وہ بھی امتحانی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے

مطابق یہ تمام فارمز23نومبر سے30دسمبر 2016 تک بغیر لیٹ فیس کے ساتھ وصول

کئے جائیں گے جبکہ 2 جنوری 2017سے 13جنوری سو روپے،16جنوری سے 23جنوری دو

سو روپے، 24جنوری سے 31جنوری پانچ سو روپے، یکم فروری سے8فروری ایک ہزار

روپے اور 9فروری سے17فروری تک بارہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارمز جمع

کرائے جا سکتے ہیں۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا

ہے کہ وہ اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ امتحانی فارمز نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب

بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے

22نومبر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور سے بھی دستیاب

ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر کے ذریعے

حاصل کئے جا سکتے ہیں جبکہ سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز بورڈ

کے اکاؤنٹ سیکشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں، ان فارمز کے ساتھ پریکٹیکل

سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔ پرائیویٹ

طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز متعلقہ بینکوں کے بوتھ میں جمع ہوں گے۔

اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارمز کو جمع کروانے کیلئے طلبہ

و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے بلکہ تمام طلبہ و طالبات کے

امتحانی فارمز ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع کروائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.