برطانوی چینل پر ’’اجنبی جڑواں افراد‘‘ نے سب کو حیران کردیا

image

لندن: بی بی سی چینل فور کے ایک پروگرام ’’ میرا اجنبی جڑواں ‘‘ مائی ٹوِن اسٹرینجر نے دنیا کو اس وقت حیران کردیا جب اس کے پروگرام میں درجنوں ایسے افراد کو پیش کیا گیا جو ایک دوسرے کو جانتے نہ تھے لیکن ساتھ بیٹھنے پر ہم شکل اور ہم بدن جڑواں دکھائی دیتے ہیں۔

اس پروگرام کے بعد سینٹ تھامس اسپتال لندن میں نہ صرف حقیقی جڑواں افراد پر تحقیق کا آغاز کیا ہے بلکہ ایسے ہوبہ ہو مشابہہ افراد کا مطالعہ شروع کردیا ہے جن کا آپس میں دور دور کا واسطہ بھی نہیں ہوتا۔

اس ایک گھنٹے کے پروگرام میں 7 جوڑوں کو دکھایا گیا جن کی صورت، نقوش، جسمانی ساخت اور قد تک بالکل یکساں تھا۔ پروگرام میں ان افرا د کو ایک ساتھ بیٹھنے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ ایک دوسرے کو دوست بناسکیں اور اس حیرت انگیز مماثلت کو نوٹ کرسکیں۔

پروگرام میں 21 سالہ شینن لونرگان کی ملاقات سویڈن کی 17 سالہ سارہ سے کرائی گئی جنہوں نے ایک دوسرے کو انٹرنیٹ پر دریافت کیا تھا۔ ان دونوں کی حیرت انگیز مماثلت کا ذرائع ابلاغ میں بھی بہت چرچا ہوا تھا۔

اس پروگرام میں مرد اور بوڑھے افراد بھی دکھائے گئے ہیں جو ایک دوسرے کے ہم شکل جڑواں لگتے ہیں اور ان کی مشابہت دیکھ کر دنیا حیران رہ گئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.