اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پندرہ دسمبر کے بعد انرولمنٹ فارم وصول نہیں کرے گا

image
کراچی (نیٹ نیوز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ تمام کالجز اورہائر سیکنڈری اسکول انٹرمیڈیٹ سال اول 2017ء کے لئے اپنے انرولمنٹ فارمز ہر صورت پندرہ دسمبر سے قبل بورڈ آفس میں جمع کروا دیں

پندرہ دسمبر کے بعد کوئی انرولمنٹ فارم وصول نہیں کیا جائے گا، یاد رہے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ اس سے قبل بھی انرولمنٹ فارمز جمع کروانے کیلئے دو تاریخیں دے چکا ہے ،انرولمنٹ فارم جمع کروانے کیلئے پندرہ دسمبر تک توسیع بھی صرف طلباء کے مفاد اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی تھی اور اب انٹربورڈ نے حتمی اعلان کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی انرولمنٹ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ چونکہ تعلیمی اداروں میں تمام داخلے مکمل ہوچکے ہیں اس لئے اب انرولمنٹ فارمز جمع کروانے میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے، تمام کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے انرولمنٹ فارمز مقررہ تاریخ تک لازمی طور پر جمع کروادیں۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انرولمنٹ فارمز جمع کروانے کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا کہ تمام گروپس کے انٹرمیڈیٹ سال اول 2017ء کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدواراپنے انرولمنٹ فارم 15 دسمبر 2016ء تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے کالجوں میں جمع کروادیں جبکہ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکول تمام انرولمنٹ فارمز پے آرڈر کے ساتھ 19دسمبر اور 20دسمبر 2016ء کو متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.