انٹر بورڈ پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے نتائج کا اعلان کردیا

image
کراچی ۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کا کہنا تھا کہ انٹر کے امتحانات میں پچھلے کئی سالوں سے پچاس فیصد سے زائد امیدواروں کا کامیابی حاصل نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ ان امتحانات میں اٹھارہ ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی جبکہ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً 49 فیصد رہا۔ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ پری میڈیکل سال اول کے امتحانات میں 18332 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 18136 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 8870 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 3145 پانچ پرچوں میں، 2117 چار پرچوں میں، 1648 تین پرچوں میں، 1246 دو پرچوں میں جبکہ 849 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات میں چار امیدوار رجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے دو امیدوار تمام چھ پرچوں میں، ایک امیدوار پانچ پرچوں میں جبکہ ایک امیدوار تین پرچوں میں کامیاب قرار پایا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.