کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 23دسمبر 2016ء کو دوپہر ایک بجے کیا جارہا ہے۔
مذکورہ نتائج ہماری ویب (Hamariweb.com) پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔