نئے سال کا پہلا روز، تعطیل کے باوجود شہبازشریف کی زیرصدارت 3 گھنٹے طویل اجلاس

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت آج یہاں سال نو کے پہلے روز تعطیل کے باوجود صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں 3 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں ترکی کی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں اور آج ہم سب تعطیل کے باوجود سال نو کے پہلے روز صوبہ پنجاب کے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی اور معیاری ادویات مہیا کرنے کے حوالے سے ایک نیک کام کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کے زخمو ں پر مرہم رکھنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سال نو کا اس سے بہتر آغاز ہو نہیں سکتا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے یہ مصرعہ بھی پڑھا ’’درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو‘‘ اور کہا کہ آج کے اجلاس میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے جن اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے، اس پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہوگا اور یقینا اس پر عملدرآمد سے دکھی انسانیت کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.