اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 4 جنوری 2017ء سے بروز جمعہ 3 فروری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں،
تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔ محمد عمران خان چشتی
نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا گروپس کی مارکس شیٹس کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔