صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے:شہباز شریف

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہپنجاب حکومت نے امن وامان کی بہتری کیلئے نہ صرف ٹھوس اقدامات کئے ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے -

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے -اس لئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے اورسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے گشت پر خصوصی توجہ دی جائے- انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے ڈولفن فورس تشکیل دی ہے اورپنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے -

انسداد دہشت گردی فورس دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے -رحیم یار خان میں اس فورس کے بہادر اہلکاروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا-انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار بہادری کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر رہے ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے جبکہ صوبے کے دیگر چھ بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ کارواں برس آغاز کر دیا جائے گا-

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر اقدامات کئے ہیں - صوبے میں فرقہ واریت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے قلع قمع کیلئے ضروری ترامیم کر کے قوانین کو سخت بنایا گیا ہے - وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر اور لاؤڈ سپیکر پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے-

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات سے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے -دہشت گرد وں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل قلع قمع کرنا ہمارا مشن ہے -تعلیمی نصاب میں امن ،بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کے موضات پر مبنی مضامین کو شامل کیا گیا ہے -سیکرٹری داخلہ اورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراء زعیم حسین قادری، جہانگیر خانزادہ ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.