وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس چار گھنٹے جاری رہا

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس چارگھنٹے سے زائدجاری رہا۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی ،عسکریت پسندی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہاگیا۔

کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیاکہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا ہے اوراس ضمن میں نتیجہ خیز اقدامات کیے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں دہشت گردی،عسکریت پسندی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانیوالے مختلف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگز دی گئیں ۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.