ٹی 20سیریز میں ناقص شیڈولنگ پر ڈیوڈ وارنر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

11 Jan, 2017 نیو
سڈنی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹوئنٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا موقع ہاتھ سے نکلنے پرغصے میں آگئے، ناقص شیڈولنگ پر اپنے ہی بورڈ کو کھری کھری سنادیں، کہتے ہیں کہ جب ہمیں اپنے ملک میں ٹی 20 کرکٹ کھیلنے کا موقع ہی فراہم نہ کیا گیا تو ورلڈ ٹرافی کیا خاک جیت پائیں گے۔آسٹریلیا اسی ماہ سری لنکا کی تین ٹی20 میچز کی سیریزکیلیے میزبانی کرے گا. یہ میچز میلبورن، گیلونگ اور ایڈیلیڈ میں بالترتیب 17، 19اور 22 جنوری تک کھیلے جائیں گے. دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن اس سیریز کا اختتام ہوگا اس سے اگلے روز ہزاروں میل دور پونے میں آسٹریلیا کا بھارت سے پہلا ٹیسٹ شیڈول ہے۔ مشکل ترین سیریز کی تیاریوں کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ دو ہفتے قبل ہی دبئی پہنچ جائے گا جہاں پر آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں موجود اسپن وکٹوں پر پریکٹس کی جائے گی۔ اس طرح آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس ٹوئنٹی 20 پلیئرز کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر ، عثمان خواجہ اور مچل اسٹارک وغیرہ اپنے ملک میں سری لنکا سے نہیں کھیل پائیں گے۔ ڈیوڈ وارنر اسی بات پر غصہ ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ شیڈولنگ کرکٹ آسٹریلیا کا کام ہے، وہ ہی اس کو ترتیب دیتے ہیں، میرا کام کھیلنا اور دوسری چیزوں کے بارے میں زیادہ فکرمند نہ ہونا ہے لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ شیڈولنگ بہت زیادہ ناقص ہے، میں اسے کسی بھی طور پر پسند نہیں کرتا، ہم جیسے وہ کھلاڑی جوکہ ٹی20 ٹیم کا حصہ ہیں ان کے کچھ مقاصد ہیں ہمیں اس مختصر ترین فارمیٹ میں ورلڈ کپ جیتنا ہے، اس کیلیے آپ کو ہر وقت بہترین ٹیم ہی میدان میں اتارنا ہوتی ہے، اگر میں ، اسمتھ، اسٹارک، عثمان اور شان مارش جیسے کھلاڑی آسٹریلیا میں کوئی ٹی20 کرکٹ ہی نہیں کھیلیں گے جہاں پر اگلا مختصرترین طرزکا میگا ایونٹ ہونا ہے تو پھر سلیکٹرز کے لیے ٹیم تیار کرنا مشکل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ 2020 میں ورلڈ ٹی20 آسٹریلیا میں منعقد ہوگا تاہم 2018میں بھی ایک ورلڈ ٹی 20 ہوگا جس کے میزبان کا اعلان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا نے مختصر ترین طرزمیں ابھی تک کوئی بھی ٹائٹل نہیں جیتا۔

Watch Live News

آئی پی ایل کی کمائی سے خاندان کا قرض اتاریں گے, نئے کھلاڑیوں کا عزم

22 Feb, 2017 نیو

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل ) کے 10 ایڈیشن کی نیلامی میں جہاں ایشانت شرما اور  ... مزید

2024 اولمپک گیمز سے بوداپسٹ دستبردار

22 Feb, 2017 بی بی سی اردو

ہنگری کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 2024 کی اولمپک گیمز کی میزبانی سے بوداپسٹ دستبردار ہو رہا ... مزید

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا 100 روزہ کائونٹ ڈائون شروع

22 Feb, 2017 اب تک

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا 100 روزہ کائونٹ ڈائون شروعآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 100 روزہ ... مزید

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی رونمائی بوم بوم آفریدی کے ہاتھوں

22 Feb, 2017 اب تک

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی رونمائی بوم بوم آفریدی کے ہاتھوںآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی رون ... مزید

پی سی بی نےشرجیل خان اورخالد لطیف کوجیل جانے سے بچایا،امید ہے معاملہ کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی: شعیب اختر

22 Feb, 2017 نوائے وقت

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ دو لڑکوں کی بے ... مزید

روی شاستری نے بوم بوم کہا تب سے یہ نام پڑگیا: شاہد آفریدی

22 Feb, 2017 نیو

لندن: مایہ ناز قومی کرکٹراور ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بوم بوم کے پیچھے چھپی کہانی  ... مزید

پاکستان سپر لیگ نے حکومتی ایوانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

22 Feb, 2017 نیو

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں نے پورے پاکستان کو اپنے سحر میں مبتلا کیا ... مزید

’لالہ سیلفی نہیں لینے دیں گے‘

22 Feb, 2017 بی بی سی اردو

ذیشان علیبی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آبادمداح اپنے سٹارز کے ساتھ سیلفی لینے کا کوئی موقع  ... مزید

شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈرتا تھا،سہواگ

22 Feb, 2017 نیو

ممبئی: بھارتی بلے بازوریندرسہواگ نے شعیب اختر کی بولنگ کے حوالے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ می ... مزید

پی ایس ایل فائنل ٹکٹ کب سے اور کتنے میں ؟؟؟ تفصیلات جاری

22 Feb, 2017 چینل-٥

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت 25 فروری کو شروع ہوگی۔ شائقین  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB