’ پاکستان کو ایک "اقلیت دوست" ملک بنانا چاہتے ہیں‘

11 Jan, 2017 وائس آف امریکہ اردو
ہندو عقیدے کے مطابق جب شیو دیوتا کی بیوی کی موت ہوئی تو دکھ کی گھڑی میں ان کے آنسو جن دو مقامات پر گرے تھے ان میں سے ایک مقام کٹاس راج کا تالاب اور دوسرا اجمیر کے قریب پشکر ہے۔لاہور —افضل رحمٰنبدھ کے روز پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہندوؤں کے مقدس مقام کٹاس راج کے مندروں کے لیے پانی کے ایک فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان مندروں کی ہندو مت میں اہمیت تو ہے ہی مگر آثار قدیمہ کے لحاظ سے بھی یہ مقام بہت اہم ہے۔ اس کی تاریخ پانچ ہزار سال قبل مسیح تک جاتی ہے۔اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں البیرونی نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت کرہ ارض کے قطر کی پیمائش کی تھی جو معمولی ردو بدل کے ساتھ آج بھی تسلیم کی جاتی ہے۔کٹاس راج مندروزیراعظم نے اس تقریب میں شریک مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شرکت پر خوش ہیں ۔ اس سے باقی دنیا میں یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں چاہے کوئی ہندو ہو مسلمان ہو سکھ مسیحی ہو یا پھر پارسی یا بہائی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، ان سب کے ایک پاکستانی کے طور پر شہری حقوق برابر ہیں۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اقلیتوں کی تقريبات میں شریک ہونا پسند کرتے ہیں اور ان کے دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعلقہ حکام کو انہوں نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی مکمل حفاظت کی جائے کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک اقلیت دوست ملک کے طورپر جانا جائے۔ کٹاس راج مندر کا ایک اندرونی منظرکٹاس راج کے مندروں کی ہندو مت میں اہمیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 2005 میں اس وقت کے بھارت کے نائب وزیراعظم لال کشن ایڈوانی نے ان مندروں کا دورہ کیا تھا۔ یہ کل7 مندر ہیں جو ایک مقدس تالاب کے گرد واقع ہیں۔ اس تالاب کے بارے میں ہندو عقیدے میں ہے کہ شیو دیوتا کی بیوی کی موت ہوئی تو دکھ میں ان کے آنسو دو مقامات پر گرے۔ ایک مقام بھارت میں اجمیر کے قریب پشکر کے مقام پر ہے جہاں لاکھوں یاتری ہر سال جاتے ہیں۔ دوسرا یہ مقام کٹاس راج کا تالاب ہے۔ تقسیم ہند کے بعد سے کٹاس راج کے مندر مسلسل نظر انداز ہوتے رہے۔ تاہم 2006 اور 7کے درمیان یہاں حکومت پاکستان نے اس مقد س مقام پر توجہ دی اور مندروں کی حالت بحالی کی۔ اس پراجیکٹ پر پانچ کروڑ روپے صرف ہوئے تھے۔کٹاس راج مندرہندو مت کے ماننے والے بڑی تعداد میں بھارت سے یہاں آنے کے خواہاں ہوتے ہیں، لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ماحو ل اس میں رکاوٹ ہے۔ اس کے باوجود تھوڑی تعداد میں ہندو پھر بھی ہر سال ان مندروں میں پوجا پاٹ کے لئے آتے ہیں۔

Watch Live News

اینجلینا جولی نے کیڑے مکوڑے کھا کر دنیا کو حیران کر دیا

22 Feb, 2017 نیو

ممبئی: معروف ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے ٹی وی شو کے دوران براہ راست کیڑے مکوڑے کھا ک ... مزید

مجھے اس کی کو ئی پر واہ نہیں جو لوگ میری اس چیز کو نقصان پہنچا نا چا ہتے ہیں نیلم منیر کھل کر میدان میں آگئی

22 Feb, 2017 نیو

لاہور : اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ منفی تنقید ہمارے ہاں رواج بن چکی ہے جو بھی اداکار ک ... مزید

گردوں کے ناکارے ہونے کی وہ 5علامات جن سے آپ نا واقف ہیں

22 Feb, 2017 نیو

لندن: گردوں کا مرض ایک موذی بیماری ہے اور اگر انسان کے گردے فیل ہوجائیں تو اسے ڈائلسیز جیس ... مزید

اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی کامالیاتی شعبے میں دھوکےبازی کے خاتمے کا عزم

22 Feb, 2017 اب تک

اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی کامالیاتی شعبے میں دھوکےبازی کے خاتمے کا عزمسیکیورٹیز اینڈ ایکسچین ... مزید

پاکستان اور ایران کا سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر اتفاق

22 Feb, 2017 اب تک

پاکستان اور ایران کا سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر اتفاقمشیرخارجہ سرتاج عزیز کی ایران کے ... مزید

حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے 7مارچ تک جواب مانگ لیا

22 Feb, 2017 نوائے وقت

لاہور ہائی کورٹ نے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کی نظربندی کیخلاف  ... مزید

دہشت گردی کے باوجود پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے: واشنگٹن پوسٹ

22 Feb, 2017 نوائے وقت

دہشت گردی کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ فارن پالیسی انسٹی ٹیوٹ آف دی جانز ہاک ... مزید

نعمان اعجاز کی طویل عرصے بعد ”میدان“ کیساتھ سلور اسکرین پر واپسی

22 Feb, 2017 نیو

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و میزبان نعمان اعجاز نے فلم 'میدان' کے ساتھ س ... مزید

سوناکشی سنہا ٹی وی شو ”نچ بلیئے“ کے سیزن 8 کی جج ہونگی

22 Feb, 2017 نیو

ممبئی :بالی وڈ کی ”دبنگ گرل“ اداکارہ سوناکشی سنہا ٹی وی کے معروف رئیلٹی شو &rd ... مزید

وزیراعظم نواز شریف ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے

22 Feb, 2017 نیو

انقرہ: وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے،ترکش وزیر کھیل نے ہوائی اڈے  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB