اوباما کا الوداعی ٹوئیٹ، سب سے زیادہ ’ری ٹوئیٹ‘ ہوا

12 Jan, 2017 وائس آف امریکہ اردو
بدھ کی دوپہر تک یہ ٹوئیٹ 500000 بار ’ری ٹوئیٹ‘ ہو چکا تھا، جو اُن کےماضی کے اپنے ہی ایک ٹوئیٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اُنھوں نے ہم جنس پرست شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھاواشنگٹن —امریکی صدر براک اوباما پہلے ’کمانڈر اِن چیف‘ ہیں جنھوں نے سماجی میڈیا کا وسیع استعمال کیا۔ اور، منگل کو اپنے الوداعی خطاب کے اختتام پر اُنھوں نے اپنے صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک انتہائی مقبول ٹوئیٹ کیا۔اُنھوں نے کہا کہ ’’میں تمام باتوں پر آپ کا مشکور ہوں۔ میرا حتمی پیغام بھی میرے ابتدائی پیغام ہی کی طرح کا ہے۔ میں آپ سے یہی کہتا ہوں کہ آپ تبدیلی لانے کی میری صلاحیت میں نہیں، بلکہ اپنی صلاحیت پر یقین رکھیں‘‘۔ اوباما نے یہ [email protected] accountپر روانہ کیے گئے ٹوئیٹ میں دیا۔بدھ کی دوپہر تک یہ ٹوئیٹ 500000 بار ’ری ٹوئیٹ‘ ہو چکا تھا، جو اُن کےماضی کے اپنے ہی ایک ٹوئیٹ سے کہیں زیادہ ہے، جو اُنھوں نے ہم جنس پرست شادی پر ریاستی پابندی اٹھائے جانے کے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کی منسوخی کے معاملے پر کیا تھا۔’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ کے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد ’فولوئرز‘ ہیں، جب کہ صدر کا ذاتی اکاؤنٹ ’ایٹ براک اوباما‘ ہے، جس پر اُن کے ’فولوئرز‘ کی تعداد آٹھ کروڑ سے زیادہ ہے۔’ایٹ دی ریٹ آف پوٹس اکاؤنٹ‘ اب منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو دیا جائے گا، جب وہ 20 جنوری کو اپنا عہدہٴ صدارت سنبھالیں گے۔ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ @RealDonaldTrumpپر اِس وقت اُن کے ایک کروڑ 95 لاکھ ’فولوئرز‘ ہیں۔

Watch Live News

چین: امریکی نگران طیارے کا راستہ روکنا قانونی اقدام تھا

26 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

جب یہ واقعہ ہوا تو اس وقت امریکی  طیارہ چین کے شہر چنگڈاؤ سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر ... مزید

دبنگ پولیس افسر آئی جی پنجاب تعینات

26 Jul, 2017 نیو

لاہور: پنجاب حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو مستقل  ... مزید

سری لنکا میں ڈینگی بے قابو ، 300 افراد ہلاک

26 Jul, 2017 نیو

کولمبو: سری لنکا میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا ، رواں سال مون سون کی بارشوں ک ... مزید

ڈینگی بے قابو, سینکٹروں افراد ہلاک

26 Jul, 2017 نیو

کولمبو: سری لنکا میں ایک مرتبہ پھر ڈینگی مچھر بے قابو ہوگیا ، رواں سال مون سون کی بارشوں ک ... مزید

کیپٹن (ر) عارف نواز کو آئی جی پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا

26 Jul, 2017 نیو

لاہور: پنجاب حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو مستقل  ... مزید

امریکہ کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان کا اہم کردار ہوگا: مشاہد

25 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

مشاہد حسین سید نے اس خیال کو سختی سے مسترد کیا کہ مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری ک ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB