کراچی :عقیل ڈھیڈی ، سلیمان مرزااور اسد کھرل کے وارنٹ گرفتاری

12 Jan, 2017 نیو
کراچی :ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی غلام مصطفیٰ لغاری نے ایک نجی بینک کی طرف سے دائر ڈائریکٹ کمپلنٹ پر ملزمان اے آر وائی نیوز کے اینکر سلیمان مرزا، اے آر وائی نیوز انویسٹی گیشن کے ہیڈ اسد کھرل اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر عقیل کریم ڈھیڈی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ نجی بینک کی جانب سے اسکے مجاز افسر اشرف شہزاد احمد کے توسط سے ملزمان اے آر وائی نیوز کے اینکر سلیمان مرزا، اے آر وائی نیوز انویسٹی گیشن کے ہیڈ اسد کھرل اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر عقیل کریم ڈھیڈی کےخلاف ضابطہ فوجداری ایکٹ کی دفعہ 200بشمول دفعات 500,501,502 کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی Viithکی عدالت میں ڈائریکٹ کمپلنٹ فائل کی گئی۔ یکم اکتوبر 2016کو فاضل مجسٹریٹ نے معاملہ معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کو ریفر کیا۔بعد ازاں یہ کمپلنٹ اس عدالت (ایڈیشنل سیشن جج جنوبی) کو 3اکتوبر 2016کو سیشن جج کی عدالت سے موصول ہوئی۔ 15اکتوبر 2016کو عدالت نے مجاز افسر اشرف شہزاد احمد کا بیان قلمبند کیااور ابتدائی انکوائری کا حکم جاری کیا۔ اس حکم میں مدعی کو بھی ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنے گواہان کے بیانات مذکورہ مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو ریکارڈ کرائیں۔ مجسٹریٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ میں اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ بعد ازاں فاضل مجسٹریٹ نے دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد اپنی تفصیلی انکوائری رپورٹ یکم نومبر 2016کو جمع کرائی۔9دسمبر 2016کو مدعی کے وکیل کے دلائل کی سماعت اور تمام ریکارڈ کے ملاحظے کے بعد عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ بادی النظر میں مقدمہ درج بالا ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 500,501,502کے تحت بنایا گیا۔لہٰذا مدعا علیہان/ملزمان کے فی کس 50ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

Watch Live News

پی ایس ایل، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو17 رنز سے شکست دیدی

24 Feb, 2017 چینل24

دبئی : پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دیدی، میک کولم ا ... مزید

برطانوی پولیس نے پی سی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ایک اور شخص گرفتار کرلیا

24 Feb, 2017 اب تک

برطانوی پولیس نے پی سی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ایک اور شخص گرفتار کرلیابرطانوی پولیس نے پ ... مزید

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دیکر پلے آف میں داخل

24 Feb, 2017 نیو

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے 16 ویں میچ میں پ ... مزید

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دیدی

24 Feb, 2017 نیو

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے 16 ویں میچ میں پ ... مزید

شعیب ملک غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دینے لگے

24 Feb, 2017 نیو

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی غیر ملکی کھلاڑیو ... مزید

’ٹی ٹوئنٹی سے اب بھی لطف اندوز ہورہا ہوں‘

24 Feb, 2017 بی بی سی اردو

عبدالرشید شکوربی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی’تین چار سال میں پاکستان سپر لیگ بھی اپنے نوجوان ... مزید

سینٹ کمیٹی نے سپاٹ فکسنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا

24 Feb, 2017 چینل24

اسلام آباد (24 نیوز): سینٹ کمیٹی نے سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ کرنے والوں پر تاحیات پابندی کا ... مزید

پونے ٹیسٹ ، آسٹریلیا بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کی کوشش میں مصروف

24 Feb, 2017 نیو

پونے : بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹر ... مزید

پی ایس ایل:پشاور زلمی کی لاہور قلندر کیخلاف بیٹنگ جاری

24 Feb, 2017 چینل24

دبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل (psl)کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت ... مزید

پی ایس ایل:پشاور زلمی کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

24 Feb, 2017 چینل24

دبئی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل (psl)کے 16ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB