ورلڈکپ2019: پاکستان کو براہ راست شرکت کیلئےایک فتح کی ضرورت

12 Jan, 2017 اب تک
ورلڈکپ2019: پاکستان کو براہ راست شرکت کیلئےایک فتح کی ضرورتپاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز جمعے سے برسبین میں شروع ہورہی ہے اظہرعلی الیون کو ورلڈکپ دوہزارانیس میں براہ راست شرکت کیلئے آسٹریلیا کو کم ازکم ایک میچ میں شکست دینے کاچیلنج درپیش ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے لئے جمعہ سے میزبان آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریزورلڈکپ دو ہزارانیس کے تناظر میں بے حداہمیت اختیارکرگئی ہےدوہزارانیس کے ورلڈکپ میں تیس ستمبر دوہزار سترہ تک ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست شرکت کریں گی جبکہ دونشستوں کے لئے بقیہ ٹیموں کو دوہزاراٹھارہ میں کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرناہوگی۔پاکستان موجودہ ون ڈے رینکنگ میں نواسی پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پرموجود ہے بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے برتری سے ساتویں اور ویسٹ انڈیز دوپوائنٹس کی کمی سے نویں پوزیشن پرہے پاکستان کوموجودہ پوزیشن برقراررکھنے کے لئے پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا سے کم ازکم ایک میچ جیتناضروری ہےدومیچوں میں فتح سے پاکستان اوربنگلہ دیش کے یکساں اکیانوے پوائنٹس ہوجائیں گےجبکہ تین دوسے سیریز جیتنے پراظہرعلی الیون چورانوے پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش سے اوپر ساتویں نمبر پرترقی کرلے گی اوراس کے ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔خطرناک بات یہ ہے کہ کینگروزکے دیس میں پانچ صفرسے کلین سوئپ شکست شاہینوں کوچھیاسی پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے نیچے نویں پوزیشن پردھکیل دے گی جس کے باعث قومی ٹیم کو دو ہزار اٹھارہ میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: