ٹرمپ کے کاروبار پر ادارۂ اخلاقیات کی شدید تنقید

12 Jan, 2017 بی بی سی اردو
امریکی حکومت کے دفتر برائے اخلاقیات کے سربراہ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کاروبار اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی حکومت کےادارہ برائے اخلاقیات کے سربراہ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اپنا کاروبار اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے دورِ صدارت میں کاروبار سے بالکل علیحدہ رہیں گے اور ان کا تمام کاروبار ان کے دونوں بیٹوں کے حوالے ہو گا۔

دفتر برائے اخلاقیات کے سربراہ والٹر شاب نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان سے بہت پریشان ہیں اور پچھلے 40 سال میں کسی بھی امریکی صدر نے ایسا نہیں کیا۔

'ان کے بیٹے ابھی بھی کاروبار چلا رہے ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ ان کی ملکیت میں کیا کیا ہے۔'

والٹر شاب نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے کاروبار سے مکمل طور پر علیحدہ ہو جانا چاہیے کیونکہ سرکاری نوکری کے اپنے کچھ ضوابط ہوتے ہیں۔ 'میں امید کر رہا تھا کہ کاش حالات ایسے نہ ہوتے اور مجھے ایسے ریمارکس دینے کی ضرورت پڑتی۔'

والٹر شاب کے ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ کاروبار میں اپنے حصوں کو بیچ کر ملنے والی رقم ایک آزاد مینیجر کے زیرِ نگرانی میں چلنے والے ٹرسٹ میں جمع کرا دیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ خوشی خوشی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار سے علیحدہ ہونے کے لیے 'بہتر مشورہ' دینے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا تھا کہ نو منتخب صدر کو اپنی محنت سے بنائے ہوئے کاروبار کو ختم کرنے کو نہیں کہا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پہلی پریس اس پس منظر میں کر رہے تھے جب امریکی میڈیا میں ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ روسی خفیہ اداروں نے مسٹر ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے جس میں ان کے کاروباری معاملات کے علاوہ ان کی عیاشیوں کی ویڈیو بھی شامل ہیں۔

انھوں نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسی خبریں کہ روسی خفیہ اداروں کے پاس کچھ ایسا مواد موجود ہے جو ان کے لیے شرمساری کا باعث بن سکتا ہے، بالکل 'جعلی' اور 'فرضی' ہیں اور کچھ 'ذہنی مریضوں' نے انھیں اکٹھا کیا ہے۔

نومنتخب صدر کی پریس کانفرنس کے دوران زیادہ تر سوالات روس کی مبینہ ہیکنگ کے حوالے سے تھے۔

Watch Live News

کشکول توڑنے کا دعوٰی کرنے والوں نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے،پرویز الہی

29 May, 2017 اب تک

کشکول توڑنے کا دعوٰی کرنے والوں نے اپنے دور میں ریکارڈ قرضے لئے،پرویز الہیلاہور:(28مئی،201 ... مزید

حکمران زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، سراج الحق

29 May, 2017 اب تک

حکمران زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، سراج الحقلاہور:(28مئی،2017) امیر جماعت اسلامی ... مزید

جنرل راوت کا 'انسانی ڈھال بنانے کے واقعے' کا دفاع

28 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو

اطلاعات کے مطابق، بھارتی فوج کے سربراہ نے اُس افسر کو انسداد بغاوت کے خلاف کارروائیوں کے ل ... مزید

کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر قابو پالیا:ترجمان حیسکو

28 May, 2017 اب تک

کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر قابو پالیا:ترجمان حیسکوحیدرآباد:(28مئی،2017) ... مزید

ایک ایسا آلہ متعارف جیسے پہننتے ہی پرسکون نیند آئے گی

28 May, 2017 نیو

نیو یارک: نیند نہ آنا بھی دراصل ایک ذہنی بیماری ہے، جس کی وجہ سے کئی اور بڑی بیماریاں جنم ... مزید

لوگ نشہ کیوں کرتے ہیں اور اس کے عادی کیسے بنتے ہیں؟

28 May, 2017 نیو

لندن: اس میں کوئی شک نہیں کہ نشہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے، مگر اس کے عادی افراد اسے اپنے ذہن ... مزید

بیرونِ ملک دورہ کامیاب رہا، جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے: ٹرمپ

28 May, 2017 وائس آف امریکہ اردو

ٹوئٹر پیغام میں اُنھوں نے امریکی مرکزی دھارے والے ذرائع ابلاغ کے بارے میں اپنی طویل عرصے س ... مزید

سوشل ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایون اسپیگل نے اپنے لیے دلہن منتخب کرلی

28 May, 2017 نیو

برطانیہ: سوشل ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) ایون اسپیگل نے اپنے ... مزید

پاکستان کی مصر میں قبطی عیسائیوں کی بس پر حملے کی شدید مذمت

28 May, 2017 اب تک

پاکستان کی مصر میں قبطی عیسائیوں کی بس پر حملے کی شدید مذمتاسلام آباد: (28مئی،2017)پاکستا ... مزید

بجٹ پربحث:قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس پیرکوپھرہوگا

28 May, 2017 اب تک

بجٹ پربحث:قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس پیرکوپھرہوگااسلام آباد:(28مئی،2017)بجٹ پر بحث کے ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB