سنی لیونی کا اترپردیش سے سیاسی میدان میں اترنے کے پوسٹروں کی سوشل میڈیا پر دھوم

12 Jan, 2017 نیو
نئی دہلی:فحش فلموں کی سابق سٹار اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ’’کھلی ڈلی‘‘اور بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ میں دھوم مچانے کے بعد کیا اب بھارتی پارلیمنٹ میں’’ سیاسی آئٹم سونگ میں جلوے‘‘ دکھائیں گی ؟ٍٍجی ہاں یہ خبر بھارتی میڈیا پر سنی لیونی کی طرح ’’ہاٹ نیوز‘‘ بنی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے بھارتی ریاست اتر پردیش میں سڑکوں پر آویزاں قد آدم بینرز اور سوشل میڈیا پر سنی لیونی کا شیئر ہونے والا’’ انتخابی پوسٹر ‘‘ جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سنی لیونی اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مراد آباد کی سیٹ سے اکھاڑے میں اترتے نظر آئیں گی۔ وائرل ہونے والے پوسٹر نے میڈیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنی لیونی اتر پردیش کے علاقے مرادآباد سے ایم ایل اے کی امیدوار ہیں ،پوسٹر میں ساڑھی پہنے سنی لیونی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ آپ اس امیدوار کو پانچ وجوہات کی بناء پر ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ، سنی لیونی کی 5خوبیوں میں کہا گیا ہے کہ یہ امیدوار انتہائی محنتی ،اپنے کام میں ایماندار ،پوری دنیا میں مشہور اور مقبول ،خوبصورتی اور دل کشی میں بے مثال ہے ،پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کا خیال رکھنے والی آپ کی اپنی ، سب سے پیاری اور مقبول امیدوار محترمہ سنی لیونی کواپنا انمول ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔ بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر سنی لیونی کے پوسٹر شیئر ہونے پر جب ٹی وی کے رپورٹر نے اس بارے میں تحقیق کی تو دلچسپ حقائق سامنے آئے ، وائرل ہونے والے پوسٹر میں اتر پردیش کے مرادآباد سے الیکشن لڑنے کا بتایا گیا لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ وہاں کے 6حلقوں میں سے کس سیٹ پر انتخابی معرکے میں حصہ لیں گی؟بھارتی ٹی وی کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں اسمبلی انتخابات لڑنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ امیدوار کا ہندوستان کا شہری ہونا ضروری ہے، دوسری شرط یہ ہے کہ ایم ایل اے کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے، تیسری ضروری شرط یہ ہے کہ امیدوار کا لڑے جانے والے انتخابی حلقے کاووٹر ہونا ضروری ہے، چوتھی شرط یہ کہ اسے کسی جرم کے لئے 2 سال یا اس سے زیادہ کی سزا نہ ہوئی ہو۔ان میں سے اگر کوئی ایک بھی امیدوار پوری نہیں کرتا تو وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا ہے۔ جبکہ سنی لیونی کی پیدائش بھارت کی بجائے کینیڈا میں 13مئی 1981ء میں ہوئی،وہ بھارتی نژاد تو ضرور ہیں لیکن ان کے پاس ہندوستانی شہریت نہیں ،لہذا انتخاب لڑنے کی پہلی شرط پر ہی سنی لیونی انتخابی معرکے سے باہر ہو جاتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹرکے حوالے سے جب رپورٹر نے سنی لیونی کے میڈیا مینجر سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ صرف اس کی مکمل تردید کی بلکہ کہا کہ یہ پوسٹر کسی نے شرارت سے چھپوا کر نہ صرف سڑکوں پر آویزاں کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر دیا ، سنی لیونی کا سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

Watch Live News

افغانستان 200 ہیلی کاپٹر اور طیارے حاصل کرے گا، حکمتِ عملی تیار

29 Mar, 2017 وائس آف امریکہ اردو

امریکہ میں انتظامیہ کی تبدیلی کے بعد اعلیٰ سطحی امریکی وفد کا یہ افغانستان کا پہلا دورہ ہے ... مزید

ڈاکٹر عاصم کیس میں آصف زرداری فارمولا آزمایا گیا: قانونی ماہرین

29 Mar, 2017 نوائے وقت

ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت پر بھی آصف علی زرداری کا فارمولا لاگو ہوا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ... مزید

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: محمد عرفان قصوروارقرار، ایک سال کی پابندی

29 Mar, 2017 اب تک

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: محمد عرفان قصوروارقرار، ایک سال کی پابندیاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نامز ... مزید

ایسا سدا بہار تیل جو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے

29 Mar, 2017 نیو

لاہور: یوں تو زیتون کا تیل ہماری صحت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر ماہرین نے اس سدا ب ... مزید

امریکا میں انٹرنیٹ پرائیوسی ختم کرنے پر غم و غصہ

29 Mar, 2017 نیو

نیو یارک:امریکہ میں انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بہت جلد صارفین کی معلومات ک ... مزید

آرمی چیف کا کشمیر رجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ملکی دفاع کیلئے رجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا

29 Mar, 2017 نیو

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آ ... مزید

حسین حقانی کے آرٹیکل کیخلاف پاک فوج کا دوٹوک موقف سامنے آ گیا

29 Mar, 2017 نیو

راولپنڈی : ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی ... مزید

ہائی کورٹ لاہور نے سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا

29 Mar, 2017 نیو

لاہور : ہائی کورٹ لاہور نے سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا۔ وف ... مزید

ماہرہ خان کی مولا جٹ 2 میں کام کرنے سے معذرت ، اہم وجہ سامنے آگئی

29 Mar, 2017 نیو

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ میں کامیاب انٹری کے بعد مصروفیات بڑھ گ ... مزید

مفلوج بازو الیکٹروڈز اور تاروں کے ذریعے دماغ سے جوڑ کر فعال

29 Mar, 2017 نیو

نیو یارک:امریکی سائنسدانوں نے ایک شخص کے مفلوج بازو کو الیکٹروڈز اور تاروں کے ذریعے دماغ  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB