نواز زرداری ملاقات ....اہم خبر سے نئی ہلچل مچ گئی

12 Jan, 2017 چینل-٥
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر زرداری ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جلد ہی ملاقات کریں گے۔ یہ فیصلہ دونوں رہنماﺅں میں ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ہوا جو گزشتہ ماہ نوازشریف کی سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔ زرداری ہاﺅس کے ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماﺅں نے سیاسی حالات کا جائزہ لیا تھا اور ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مزید تبادلہ خیال کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم نوازشریف نے زرداری کو دعوت دی کہ وہ جب بھی اسلام آباد آئیں ان سے ملاقات کریں۔ موجودہ صورتحال میں جبکہ حکومت پر پانامہ گیٹ سکینڈل کے سلسلے میں اپوزیشن خصوصاً تحریک انصاف کی طرف سے خاصا دباﺅ ہے‘ دونوں رہنماﺅں میں ٹیلیفونک گفتگو کافی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ زرداری کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے آغاز کے اعلان میں تاخیر سے ثابت ہو رہا ہے کہ پی پی اپنا احتجاج پارلیمنٹ تک محدود رکھے گی اور حکومت کو ٹف ٹائم نہیں دے گی۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی پانامہ کیس میں حکومت کے خلاف کھل کر سامنے آنے کی متحمل ہی نہیں ہو سکتی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ایسے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر پی پی کے خلاف کیسز ری اوپن ہو سکتے ہیں۔

Watch Live News

سنسنی خیز مقابلے کےبعد بھارت نے انگلینڈ کودوسرے ون ڈے میں شکست دے دی

20 Jan, 2017 اب تک

سنسنی خیز مقابلے کےبعد بھارت نے انگلینڈ کودوسرے ون ڈے میں شکست دے دیبھارت نے دلچسپ مقابلے  ... مزید

54 سالہ شخص 19 برس تک پیٹ میں قینچی لئے زندگی گزارتا رہا

20 Jan, 2017 نیو

ہنوئی: ویتنام میں ایک مریض کے پیٹ سے 19 سال بعد قینچی نکال لی گئی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق 1998  ... مزید

ٹرمپ کے نامزد وزیر توانائی کی ادارے کو بند کرنے کے بیان پر اظہارِ معذرت

19 Jan, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سینیٹ کی توانائی اور قدرتی وسائل سے متعلق کمیٹی کی سماعت کے دوران، ٹیکساس کے سابق گورنر، ر ... مزید

ٹرمپ کے نامزد وزیر توانائی کا ادارے کو بند کرنے کے بیان پر اظہارِ معذرت

19 Jan, 2017 وائس آف امریکہ اردو

سینیٹ کی توانائی اور قدرتی وسائل سے متعلق کمیٹی کی سماعت کے دوران، ٹیکساس کے سابق گورنر، ر ... مزید

ٹرمپ مخالف مظاہرے، واشنگٹن میں سخت سیکیورٹی انتظامات

19 Jan, 2017 وائس آف امریکہ اردو

واشنگٹن میں آنے والوں میں بڑی تعداد ان لوگوں کی بھی ہوگی جو مسٹر ٹرمپ کی حلف برداری کے موق ... مزید

گاجریں اور پالک ملاکر استعمال کرنے سے آپ کے جسم کااہم ترین حصہ شاندار طریقے سے کام کرنے لگے گا

19 Jan, 2017 نیو

لندن: اگر آپ یا کوئی ملنے والا سانس کی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے تو بہت سے مسائل کا سامنا ک ... مزید

تختِ رائیونڈکا خاتمہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

19 Jan, 2017 اب تک

تختِ رائیونڈکا خاتمہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداریچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہاہے کہ ملک  ... مزید

وزیراعظم کی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی شخصیات سے ملاقات

19 Jan, 2017 اب تک

وزیراعظم کی بل گیٹس سمیت متعدد عالمی شخصیات سے ملاقاتوزیراعظم نوازشریف نے دورہ سوئٹزرلینڈ  ... مزید

راکیشن روشن نے ”رئیس“ فلم میں شاہ رخ خان کے کرادر کو ”دم دار “ قرار دے دیا

19 Jan, 2017 نیو

ممبئی : بالی ووڈ فلم نگر ی میں آئندہ ہفتے دو بڑی فلمیں باکس آفس پر تہلکا مچانے کیلئے تیار  ... مزید

پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مراعات دے رہا ہے، محمد نواز شریف

19 Jan, 2017 نیو

ڈیووس: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکش ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB