پانامہ کیس : دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے:سپریم کورٹ

12 Jan, 2017 چینل24
اسلام آباد(24 نیوز)پانامہ لیکس (Panama Case)میں وزیراعظم کے وکیل نے وزیراعظم کی نااہلی کے اٹھائے گئے معاملے کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ، جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا ، دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے ، کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا۔سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی ساتویں سماعت پر دلائل دیتے ہوئے مخدوم علی خان نے وزیراعظم کا قوم سے خطاب پڑھ کر سنایا ، ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بچوں سے متعلق کاروبار شروع کرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ جدہ فیکٹری کا سرمایہ بچوں نے کاروبار کے لیے استعمال کیا ، دبئی فیکٹری کے حوالے سے جسٹس کھوسہ نے وزیراعظم کے وکیل کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی جس پر مخدوم علی خان کا کہنا تھا دبئی مل کا وجود ثابت کرنا درخواست گزار کا کام ہے۔انہوں نے معاملے پرعدالت کو کمیشن بنانے کی تجویز سامنے رکھ دی ، کمیشن دبئی جا کر الزامات کا جائزہ لے ۔ مخدوم علی خان کا کہنا تھا وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات کی پٹیشن میں بے تحاشہ تضادات ہیں جس پر جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا امید ہے آپ پٹیشن میں تضادات پر درخواست گزار کو نااہل کرنے کی استدعا نہیں کریں گے۔جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا اگر پہلی تقریر میں کوئی بات رہ گئی تو ہو سکتا ہے دوسری تقریر میں کور کی گئی ھو ، جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا وزیراعظم کی تقریر پہلے سے تحریر شدہ تھی۔انہوں نے فی البدیع نہیں کی ، کیا یہ محض معصومانہ خطا تھی یا جان بوجھ کر چھپایا گیا؟مخدوم علی خان نے واضع کیا کہ منی ٹریل کا معاملہ نواز شریف سے متعلق نہیں ہے ، کاروبار بچوں کا ہے تو ریکارڈ بھی ان کے وکیل ہی دیں گے ، جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا دونوں فریق نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، کبھی ایک رکاوٹ کھڑی کرتا ہے تو کبھی دوسرا، اصل ایشو یہ ہے کہ عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔ایڈوکیٹ مخدوم علی خان نے پانامہ لیکس سماعت کے دوران وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے اٹھائے گئے معاملے کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ، ان معاملات پر آرٹیکل 184/3 لاگو نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا سپیکر کی جانب سے ریفرنس خارج ہو تو 184/3 کی درخواست دائر ہوتی ہے ، اگر عدالت اس آرٹیکل کو ری ڈیفائن کرنا چاہتی ہے تو اس پر کل دلائل دوں گا۔

Watch Live News

لاپتا پاکستانی سفارت کاروں کو افغان فورسز نے رہا کروا لیا

27 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

پاکستانی سفارت کاروں کے اغوا اور أفغان فورسز کی مدد سے ان کی رہائی ایک ایسے موقع پر عمل می ... مزید

کراچی میں سنیما ہال کی جگہ دینی مرکز بحال

26 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

ایک ٹھیکیدار نے اب سے کچھ سال پہلے اس مرکز کو سنیما ہال میں تبدیل کر دیا تھا، جبکہ اس کی د ... مزید

نوازشریف بطور وزیراعظم 14 اگست کوپرچم کشائی نہیں کرسکیں گے، خورشید شاہ

26 Jul, 2017 نیو

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست س ... مزید

فردوس عاشق اعوان نےکشمالہ طارق، خواجہ آصف کےرشتے پرسوال اٹھادیا

26 Jul, 2017 چینل24

اسلام آباد (24 نیوز): تحریک انصاف کے رہنما فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کے وزیر دفاع خو ... مزید

نوازشریف اور خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پرآگیا

26 Jul, 2017 چینل24

اسلام آباد (24 نیوز): وزیراعظم نوازشریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد وفاقی وزیر احسن اقب ... مزید

قوم نے پہلے بھی اتحاد سے ملک میں عدم استحکام کی ہر کوشش کو ناکام بنایا ، شہباز شریف

26 Jul, 2017 نیو

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کراس ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB