زکوٹا جن علاج کیلئے دربدر

12 Jan, 2017 چینل-٥
لاہور (خصوصی رپورٹ)عنایت حسین بھٹی نے کہا تھا ” دنیا مطلب دی او یار۔“ اگر موجودہ حالات پر نظر ڈالی جائے تو ان کی کئی عشروں پہلے کہی گئی بات ہمیں بالکل درست نظر آئے گی کیونکہ جب تک ہمیں تفریح مل رہی تھی تو بل بتوڑی بھی ہماری پسندیدہ تھیں اور زکوٹا جن کے بھی ہم پرستار تھے لیکن جیسے ہی انہوں نے حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر تفریح کا سامان رکھ چھوڑا تو ہم لوگوں نے بھی انہیں اپنے ذہنوں سے حرف غلط کی طرح مٹا دیا اور ماضی کے فنکار آج بیکار ہو گئے اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔گزشتہ دنوں ٹی وی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل عینک والا جن کی بل بتوڑی کے حالات عوام کے سامنے رکھے تھے لیکن یہ صرف بل بتوڑی کی ہی کہانی نہیں ہے بلکہ زکوٹا جن کے حالات بھی کچھ بہتر نہیں ہیں اور وہ نہ صرف بیمار ہیں بلکہ اپنا علاج کرانے کی بھی سکت نہیں رکھتے۔ زکوٹا جن سے گفتگو کی کوشش کی تو ان کے پاس الفاظ ہی ختم ہوگئے تھے، جس کی وجہ نہ صرف حالات کی ستم ظریفی تھی بلکہ انہیں فالج کا اٹیک بھی ہوا ہے۔ منا لاہوری عرف زکوٹا جن گفتگو کرتے ہوئے کہا ”حال بے حال ہیں، ٹائم گزار رہے ہیں، فالج کا اٹیک ہوا ہے، میرا علاج ہو جانا چاہیے۔“ کل تک ”میرا کام بتاﺅ میں کیا کروں، میں کس کو کھاﺅں؟“ کا ڈائیلاگ بولنے والے شخص کی حقیقی زندگی میں بھی حالات ایسے ہی ہو چکے ہیں اور انہیں پتا ہی نہیں ہے کہ اگر انہیں ایک وقت کا کھانا مل گیا تو دوسرے وقت کا کھانا کیا کھائیں گے۔ زکوٹا جن کے بیٹے ولید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو فالج، بلڈ پریشر اور شوگر ہے جس کے باعث وہ بول بھی نہیں پاتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ابو جلد سے جلد ٹھیک ہو جائیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرے والد صاحب کا اچھے سے اچھا علاج کرائیں۔ ولید نے ڈاکٹروں کے رویے کے بارے میں بتایا کہ ہر ہسپتال میں ڈاکٹر اچھے طریقے سے ملتے ہیں اور تصویریں بھی لیتے ہیں لیکن صرف ایک آدھ گولی دے کر گھر بھیج دیتے ہیں اور کوئی باقاعدہ علاج نہیں کیا جاتا۔ گزر بسر اور ذریعہ آمدن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب اتوار کو الحمرا ہال جاتے ہیں جہاں سے کچھ نہ کچھ آمدن ہوجاتی ہے جبکہ میرے بڑے بھائی میٹرو بس سسٹم میں ملازمت کر رہے ہیں۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماضی کے کتنے ہی فنکار ہیں جو آج تنگ دستی کی زندگی گزار رہے ہیں، کیا جب تک میڈیا کسی کے حالات عوام کے سامنے پیش نہیں کرے گا تب تک ہمارے ارباب اختیار اپنی آنکھیں نہیں کھولیں گے؟ کیا حکومت کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ ہماری ثقافت کے نمائندوں کیلئے کوئی فنڈ قائم کردیا جائے؟۔ اگر قارئین میں سے کوئی شخص زکوٹا جن کی مالی مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ ان سے 03004494129 پر رابطہ کرسکتا ہے۔

Watch Live News

دوسرے ممالک کےدہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں ،اسحاق ڈآر

23 Feb, 2017 نیو

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مستند شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک دہشت گر ... مزید

ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ کا معائنہ مریضوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا

23 Feb, 2017 نوائے وقت

مظفرگڑھ(نامہ نگار) عوام کو صحت کی بنیادی سہولت و جدید سہولیات فراہم کرنے لئے حکومت پنجاب ع ... مزید

دنیا سے پولیو کے خاتمہ کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی: مس سوزین ریا

23 Feb, 2017 نوائے وقت

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں روٹری انٹرنیشنل کلب ملتا ... مزید

نام نہاد سیاستدانوں کو حلقہ کے عوام نے مسترد کر دیا: آصف رفیق رجوانہ

23 Feb, 2017 نوائے وقت

ملتان (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 149 آصف رفی ... مزید

پنجاب کالج بہترین نسل کو پروان چڑھا رہاہے: ڈاکٹر طاہر امین

23 Feb, 2017 نوائے وقت

ملتان(لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ پنجاب کالج کے  ... مزید

گوجرانوالہ:7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘ بوری بند نعش برآمد

23 Feb, 2017 نوائے وقت

ملتان/ گوجرانوالہ/ قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) گھر سے مدرسہ پڑھنے گئی سات س ... مزید

نبیل گبول دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل

23 Feb, 2017 نوائے وقت

کراچی/ ملتان (نوائے وقت رپورٹ) نبیل گبول دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔ ترجمان بلاول ہ ... مزید

عمران‘ جہانگیر ترین نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ 16 مارچ کو ہو گا: الیکشن کمشن

23 Feb, 2017 نوائے وقت

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور س ... مزید

پرویزمشرف نے وطن واپسی کیلئے وزارت دفاع سے سکیورٹی مانگ لی

23 Feb, 2017 نوائے وقت

اسلام آباد (صباح نیوز) عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے عدالت میں ... مزید

صحافی کا انوشہ رحمان پر موبائل فون چھیننے، دھمکیاں دینے کا الزام، مریم اورنگزیب کی صحافیوں سے ملاقات، مسئلہ حل کرانے میں اہم کردار ادا کیا

23 Feb, 2017 نوائے وقت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت/ اے پی پی) سپریم کور ٹ آف پاکستان میں پانامہ کیس کی سماعت  ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB